ابنا: بیروت میں اسلامی رواداری اور فتنہ تکفیر نامی کانفرنس میں شریک علماء مسلمین نے تکفیری فکر کو مسترد کیا ہے۔ شام کے ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاد شام کے علماء کی یونین نے اس دوروزہ کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ علماء اسلام کو انتھا پسندی اور تکفیری نظریات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔بلاد شام کے علماء نے کہا ہےکہ مسلمانوں کو اسلامی رواداری پر توجہ کرنی چاہیے اور اپنے اختلافات گفتگو سے حل کرنے چاہیں۔ شیخ احمد الجزائری نے اس کانفرنس کا اختتامی بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ تکفیری نظریات کے حامل افراد اپنے مخالفین کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ان کے قتل کو مباح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری نظریات بے بنیاد ہیں جن کا دین سے کوئي واسطہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا تکفیریوں نے اپنے جرائم سے امت اسلامی کو المیوں میں گرفتار کردیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ اسلام ومسلمین کے خلاف دشمنوں کی سازشیں بدستور جاری ہیں اور مسلمان ان تکفیریوں کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں جو اسلام کو اپنے مزموم مقاصد کے لئے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کا تعلق انتھا پسند وہابی تکفیری مکتب فکر سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436921
بیروت میں اسلامی رواداری اور فتنہ تکفیر نامی کانفرنس میں شریک علماء مسلمین نے تکفیری فکر کو مسترد کیا ہے